وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے صرف ایک سال
میں ہی میڈیکل تعلیم میں پی جی کورس کے لئے 4000 سيٹوں میں اضافہ کئے جانے
سے ڈاکٹروں اور پروفیسروں کی کمی کا بڑا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔مسٹر مودی نے
یہاں ایئر پورٹ پر اپنے استقبالیہ خطات میں کہا کہ صحت کے
شعبے میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلہ کی بات ہر جگہ سننے کو ملتی ہے۔پی جی کی سيٹیں کم رہنے کی وجہ سے پروفیسروں کی کمی سے نئے ڈاکٹر تیار کرنے اور نئے کالج قائم کرنے کا بھی مسئلہ تھا۔